‫‫کیٹیگری‬ :
06 October 2018 - 18:12
News ID: 437326
فونت
آیت الله جنتی:
مجلس خبرگان رھبر کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عالمی سامراج ، انقلاب اسلامی ایران کی ۴۰ سالہ سالگرہ دیکھنا نہیں چاہتا ہے کہا: معاشرہ میں یاس و ناامیدی پھیلانا دشمن کا اہم ترین حربہ ہے لہذا ہمیں اس بات کا موقع نہیں دینا چاہئے کہ دشمن اپنے اس کام میں کامیاب ہوسکے ۔
آیت الله جنتی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رھبر کے سربراہ آیت الله جنتی نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ماہ محرم اور شھادت حضرت امام سجاد علیہ السلام کی تعزیت کی پیش کی اور کہا: ہمیں کسی بھی کام سے پہلے خود کو اللہ سے قریب کرنا چاہئے اور جان لیں کہ ہم خدا کے حضور میں ہیں اور امام خمینی رہ کے بقول ہمیں خدا کے حضور میں گناہیں نہیں کرنا چاہئے ۔

انہوں نے انقلاب اسلامی کی پیروزی میں حضرت امام خمینی رہ کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر خدا کی حمایت نہ ہوتی تو یہ انقلاب ، دشمن کی تمام دشمنی اور سامراجیت سے سامراجی طاقتوں کی حمایت کے نتیجہ میں ھرگز کامیابی سے ہمکنار نہ ہوتا ۔

گارڈین کونسل کے جنرل سیکریٹری نے گذشتہ چالس برسوں میں انقلاب اسلامی کے حق میں کی جانے والی دشمنی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر خدا کی حمایت نہ ہوتی تو دشمن کے بقول یہ انقلاب ۶ ماہ بھی باقی نہ رہتا ۔

آیت الله جنتی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عالمی سامراج ، انقلاب اسلامی ایران کی ۴۰ سالہ سالگرہ دیکھنا نہیں چاہتا ہے کہا: معاشرہ میں یاس و ناامیدی پھیلانا دشمن کا اہم ترین حربہ ہے لہذا ہمیں اس بات کا موقع نہیں دینا چاہئے کہ دشمن اپنے اس کام میں کامیاب ہوسکے ۔

انہوں نے رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی تدبیروں سے کو سراہتے ہوئے کہا: آپ کا بابرکت وجود ، پروردگار عالم کی عظیم نعمت ہے کہ ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۵

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬